ٹھٹھہ، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 10افراد زخمی

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائ 2012
 گجو کے قریب پک اپ اور ٹرک ، مکلی میں اسکوٹر اور رکشے میں تصادم،موٹر سائیکل سلپ (فوٹو فائل)

گجو کے قریب پک اپ اور ٹرک ، مکلی میں اسکوٹر اور رکشے میں تصادم،موٹر سائیکل سلپ (فوٹو فائل)

ٹھٹھہ: ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجو کے نزدیک ٹھٹھہ سے گھارو جانے والی پک اپ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد احمد، رضا، رجب اور2 دیگر شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر گھارو اسپتال پہنچایا گیا۔

دوسرے واقعے میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے زہیب،علی اور کامران شدید زخمی ہوگئے جبکہ مکلی کے قریب اسکوٹر اور رکشے کی ٹکر کے نتیجے میں منظور اور مظہر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں علی اور احمد کی حالت نازک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔