آئل ٹینکر نے بس اسٹاپ پر کھڑے افراد کو کچل دیا

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائ 2012
20 سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق، ماں شدید زخمی ، نازک حالت میں کراچی روانہ  (فوٹو فائل)

20 سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق، ماں شدید زخمی ، نازک حالت میں کراچی روانہ (فوٹو فائل)

سجاول:  سجاول کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے بس اسٹاپ پر کھڑے افراد کو کچل دیا، بیٹا جاں بحق، ماں شدید زخمی ہوگئی، ڈرائیور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سجاول کے قریبی علاقے بڈھو ٹالپر میں سجاول سے بدین جانے والا تیز رفتار آئل ٹیکر بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں پر چڑھ گیا

جس کے نتیجے میں 20 سالہ عمر ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی والدہ مسمات زینت ملاح شدید زخمی ہوگئی جسے نازک حالت میں کراچی اسپتال روانہ کردیا گیا ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔