بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ’’چکرز‘‘ کو سدھارنے میں سستی دکھانے لگا

ہم بغیر لاجسٹک سپورٹ کے یہ کمیٹی قائم نہیں کرسکتے، آپریشن کمیٹی کے سربراہ


Sports Desk May 25, 2016
ہم بغیر لاجسٹک سپورٹ کے یہ کمیٹی قائم نہیں کرسکتے،آپریشن کمیٹی کے سربراہ۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ''چکرز'' کو سدھارنے میں سستی دکھانے لگا،کمیٹی کے قیام کا وعدہ بھی پورانہیں ہوا۔

ڈھاکا پریمیئر لیگ کے آغاز پر ہی بی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھاکہ ماہرین پر مشتمل قائم کمیٹی مشکوک بولنگ ایکشن کے حامل بولرز پر نظر رکھنے کے ساتھ اصلاح بھی کریگی، اب جبکہ اس ایونٹ کے ابتدائی تین راؤنڈز ہوچکے مگر ابھی تک یہ کمیٹی وجود میں نہیں آئی، اب تک امپائرز کی جانب سے کم ازکم 8 بولرز کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوچکا ہے۔

بورڈ کی کرکٹ آپریشن کمیٹی کے سربراہ محمد اکرم نے کہاکہ ہم بغیر لاجسٹک سپورٹ کے یہ کمیٹی قائم نہیں کرسکتے، جب تک ضروری چیزیں میسر نہ ہوں اس کا کوئی فائدہ نہیں، اب یہ لیگ کے بعد ہی وجود میں آسکتی ہے۔

مقبول خبریں