آریان کو ابھی فلم اسٹار نہیں دیکھنا چاہتا ، کرن جوہر

شوبز ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2016
ابھی اریان کو ایک سپر اسٹار کی حیثیت سے نہیں دیکھناچاہتا، کرن جوہر:فوٹو : فائل

ابھی اریان کو ایک سپر اسٹار کی حیثیت سے نہیں دیکھناچاہتا، کرن جوہر:فوٹو : فائل

لندن: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و پروڈسر کرن جوہر جو گزشتہ روز 44 برس کے ہوگئے ہیں نے کہاہے کہ میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو ابھی ایک فلم اسٹار کے روپ میں نہیں دیکھنا چاہتا یہ بات انھوں نے گزشتہ روز لندن میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

کرن جوہر کا کہناتھا کہ آریان اور ان کی بہن سوہانا میرے سامنے پلی بڑھی ہیں شاہ رخ خان کے خاندان کا میرے اور میرے خاندان کے ساتھ گہرا تعلق ہے اس کے باوجود میں فی الحال آریان کو فلم انڈسٹری میں نہیں لاناچاہتا کیونکہ ابھی وہ اپنی تعلیم مکمل کررہا ہے اور اس کے لیے چار برس لگیں گے اور جب میں مناسب سمجھوں گا کہ اریان نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ہے اور وہ انڈسٹری میں آنے کے لیے تیار ہے تو اپنی فلم میں کاسٹ کرلوں گا مگر ابھی اریان کو ایک سپر اسٹار کی حیثیت سے نہیں دیکھناچاہتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔