وقتی خوشیوں کا غم رکھنے والے جلدی بیمار ہوجاتے ہیں

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائی 2012
مستقل خوش رہنے والے لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار نہیں ہوتے،امریکی سائنسدان

مستقل خوش رہنے والے لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار نہیں ہوتے،امریکی سائنسدان

واشنگٹن: امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عارضی خوشی حاصل کرنے والوں کو مستقل بنیادوں پر تکلیف رہتی ہے کسی موقع پر وقتی طور پر خوشی حاصل کرلینے والے بعد میں غم زدہ رہتے ہیں ،خوشی کے چھن جانے کا کرب زیادہ دلفگار ہوتا ہے ۔

میسوری یونیورسٹی آف سائنسز کے پروفیسر شیلڈن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کئی ہزار افراد پر سروے کیا گیا جس میں ان کے تجربات اور رویوں کو نوٹ کیا گیا ،مستقل خوش رہنے والے یا ہر حال میں پر امید رہنے والے مسائل کا شکار نہیں ہوتے جب کہ ان کے برعکس زیادہ تر لوگ وقتی خوشی کے چن جانے پر زیادہ رنجیدہ ہوجاتے ہیں ۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اس طرح کے لوگ کئی طرز کی نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہوکر جسمانی و دماغی امراض میں مبتلاء ہوجاتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو وقتی خوشی کو انجوائے کرتے ہوئے باقی ماندہ زندگی کو خوشگوار یادوں کے ساتھ گزارنے پر مطمئن دکھائی دیتے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔