نئی تحقیق سے خوش خوراک لڑکیاں زیادہ ذہین ثابت

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائی 2012
 کم اور ناقص خوراک کا استعمال بچیوں میں سیکھنے کا عمل متاثر کرتا ہے

کم اور ناقص خوراک کا استعمال بچیوں میں سیکھنے کا عمل متاثر کرتا ہے

سڈنی: آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش خوراک لڑکیاں زیادہ ذہین ہوتی ہیں جبکہ کم کھانے والی لڑکیوں کی سیکھنے کی رفتار بھی سست ہوتی ہے اور وہ ذہنی و جسمانی لحاظ سے بھی کمزور رہ جاتی ہیں۔

ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق پیدائشی طور پر کم وزن رکھنے والے بچوں کی ذہنی استعداد عام بچوں سے کم ہوتی ہے جب کہ خوراک کم استعمال کرنے والے بچے بالخصوص بچیوں کی یادداشت کمزور ہوتی ہے جب کہ ان میں سیکھنے کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوتا ہے ۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے بچوں کی خوراک کا خاص خیال رکھنا ہوگا جن کا وزن پیدائشی طور پر کم ہوتا ہے ۔آسٹریلوی یونیورسٹی آف موناش ہیلتھ کے ماہرین کی نئی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کم اور ناقص خوراک لینے والی لڑکیوںکی ذہنی سطح کی نشوونما سست رہتی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔