متحدہ کے کئی باغی کارکنان نے پاک سرزمین پارٹی کوخیرباد کہہ دیا

عمیر علی انجم  جمعـء 27 مئ 2016
معافی کا فیصلہ قائد متحدہ کی توثیق سے کیا جائے گا :فوٹو : فائل

معافی کا فیصلہ قائد متحدہ کی توثیق سے کیا جائے گا :فوٹو : فائل

 کراچی:  ایم کیو ایم کے باغی کارکنان کو غلطی کا احساس ہو گیا، پاک سر زمین پارٹی کو خیرباد کہہ کر دوبارہ متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہونے کیلیے معافی نامے جمع کروا دیے ہیں۔

متحدہ کے ذرائع نے بتایا کہ 3 درجن سے زائد ایم کیو ایم کے باغی کارکنان کے معافی نامے موصول ہو چکے ہیں، معافی کا فیصلہ قائد متحدہ کی توثیق سے کیا جائے گا اور رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد ان کارکنان کو متعلقہ علاقوں کی ذمے داریاں سونپی جائیں گی۔ یہ تمام کارکنان چند روز قبل ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہوئے تھے،

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔