برونائی: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائی 2012
 دو زخمی دو لاپتہ ، سلطان حسن البولکیا نے زخمی کیڈٹس کی خیریت دریافت کی۔ فائل فوٹو

دو زخمی دو لاپتہ ، سلطان حسن البولکیا نے زخمی کیڈٹس کی خیریت دریافت کی۔ فائل فوٹو

بندر سری بگوان: برونائی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا حادثہ میں دس افراد ہلاک دو زخمی جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برونائی کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر بیل 212ضلع یولوو بلیت میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا حادثے میں دس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں زیادہ تر کیڈٹ تھے جو تربیت مکمل کرنے کے بعد دارالحکومت بندرسری بگوان میں اپنے گھروں کو واپس آرہے تھے وزارت نے بیان میں فوری طورپر واقعہ کی وجہ نہیں بتائی ہے برونائی کے سلطان حسن البولکیا نے زخمی کیڈٹ سے ملاقات کی اور حادثہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔