شاہ رخ خان نے بیٹے کی سالگرہ 30ہزار فٹ بلندی پر منائی

شوبز ڈیسک  ہفتہ 28 مئ 2016
اس موقع پر شاہ رخ ان کی بیٹی سہانا نے ملکر ابرام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔:فوٹو : فائل

اس موقع پر شاہ رخ ان کی بیٹی سہانا نے ملکر ابرام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔:فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا سب سے چھوٹا بیٹا ابرام 3 سال کا ہوگیا ہے شاہ رخ خان نے ابرام کی تیسری سالگرہ گزشہ روز اس وقت 30ہزار فٹ کی بلندی پر منائی جب وہ لندن سے طیارے میں بیٹھ کر واپس بھارت آرہے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے دوست اور معروف فلم میکر کرن جوہر کی سالگرہ کے سلسلے میں اپنی بیٹی سہانا اور بیٹے ابرام کیساتھ لندن میں تھے تاہم گزشتہ روز ان کی وطن واپسی تھی۔طیارے میں بیٹھے تو اس وقت ننھے ابرام کی تیسری سالگرہ کا وقت شروع ہوگیا تھا۔ اس موقع پر شاہ رخ ان کی بیٹی سہانا نے ملکر ابرام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔