روس میںاین جی اوزکیخلاف متنازع بل قانون بن گیا

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائی 2012
 صدر پیوٹن نے دستخط کردیے ، این جی اوز کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا جاسکے گا

صدر پیوٹن نے دستخط کردیے ، این جی اوز کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا جاسکے گا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ اس متنازع بل پر دستخط کرکے اسے قانون بنا دیا ہے جس کے تحت ایسی این جی اوز جو بیرون ملک سے فنڈز حاصل کرتی ہیں انھیں غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہ بات کریملن نے ہفتے کے روز بتائی ۔

اس قانون نے کارکنوں کے درمیان شدید تشویش پیدا کردی ہے جنہیں خدشہ ہے کہ اس کے ذریعے اہم این جی اوز مشتعل ہو ں گی، اس بل کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں اور ایوان بالا میں تیز رفتاری کے ساتھ گرمیوں کی تعطیلات سے قبل منظوری دی گئی جس پر پیوٹن نے دستخط کرکے اسے قانون کا حصہ بنا دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔