آسام میں 2 متحارب گروپوں میں فائرنگ ،6 افراد ہلاک

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائی 2012
بھارتی ریاست کے ضلع گوکرا جہار میں ہونوالی اس لڑائی کے دوران آٹھ زخمی ہوگئے۔ فائل فوٹو

بھارتی ریاست کے ضلع گوکرا جہار میں ہونوالی اس لڑائی کے دوران آٹھ زخمی ہوگئے۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام میں دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست آسام کے ضلع گوکرا جہار میں بودو لبریشن ٹائیگر کیڈرز کے چار افراد کو مخالف گروپ کے افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس پر بودو لبریشن گروپ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو ہلاک کر ڈالا جھڑپوں میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔