- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
سلمان خان اور سنجے دت میں اختلافات کی وجہ خاتون منیجر نکلی
ممبئی: بالی ووڈ کے سپردبنگ اسٹار سلمان خان اور فلم نگری کے سنجو بابا سنجے دت کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے ناراضگی چلی آرہی ہے تاہم اب اس کی وجہ بھی سامنے آچکی ہے۔
بالی ووڈ ادکارسلمان خان نے سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد پارٹی کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات میں اچانک سرد مہری آگئی جس کے بعد دونوں نے تقریبات میں بھی ایک دوسرے کو نظر انداز کرنا شروع کردیا تھا جب کہ دونوں کے اختلافات کی وجہ اداکار رنبیر کپور کو ٹھہرایا جارہا تھا تاہم اب ایک نئی وجہ سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے سنجے دت کو مشورہ دیا کہ ان کی منیجرریشماں شیٹھی کو وہ بھی اپنا منیجر رکھ لیں جس پر سنجو بابا حامی بھرتے ہوئے ریشماں سیٹھی کو اپنا منیجر بنا دیا تاہم فلموں میں کام کے معاوضے میں اضافے کے باعث سنجے دت کو فلموں کی پیشکش نہ ہونے پر تشویش ہوئی جس پرسنجو بابا نے بازپرس کی تو خاتون منیجر ذمہ دار نکلی جسے انہوں نے فوراً نوکری سے چلتا کردیا اور یہی بات سلمان خان کو ناگوار گزری جس کے بعد انہوں نے اپنے پرانے دوست سے ناطہ توڑ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف تقریبات میں دونوں اداکار ایک دوسرے کو نظرانداز کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور سنجے دت کی جوڑی اپنی مضبوط دوستی کے حوالے سے جانی جاتی تھی جب کہ دونوں اداکاروں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔