- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
سائٹ میں گیس کا دبائوکم، 25 فیصد صنعتوں کی پیداوار بند
کراچی: چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری محمد عرفان موٹن نے سائٹ کے صنعتی علاقے میں گیس کے کم دبائو پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کے کم پریشر سے سائٹ کے صنعتی علاقے میں 20سے 25 فیصد صنعتی یونٹس میںپیداواری عمل رک گیا ہے، صنعتکار گزشتہ 2 روز سے گیس کے کم دبائو کی شکایات کررہے ہیں۔
ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ صنعتی پیداوار گزشتہ روز ہی سے رک گئی تھیں جب گیس کے دبائو میں اچانک کمی ہوئی تھی اور بہت سے کیپٹو پاور جنریٹنگ یونٹس نے بھی گیس کے کم دبائو اور عدم فراہمی کے باعث ملک کے سب سے بڑے اور قدیم اور صنعتی علاقے میں کام کرنا بند کردیا تھا،
گیس کی کم پریشر پر فراہمی اس صنعتی علاقے کے ساتھ امتیازی سلوک ہے، موجودہ کم دبائو پر گیس کی فراہمی کی وجہ سے صنعتیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو جائیں گی اور برآمدی صنعتوں کی صورتحال تو بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے۔ چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے مطالبہ کیاکہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی علاقے میں گیس کے دبائو کو بہتر بنانے کیلیے جنگی بنیادوں پر ضروری اقدامات کیے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔