وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن کے لئے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2016
سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال کے سامنے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ فوٹو:فائل

سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال کے سامنے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کے لئے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سوات، مانسہرہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جب کہ  خیبر پختونخوا، سندھ،  بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ نے وزیراعظم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کی صحت یابی کے لئے دعا کرئی جس میں دیگر سیاست دانوں نے شرکت کی۔ سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال کے سامنے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکا نے وزیراعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور صحتیابی کے لئے دعا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔