- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
افغانستان میں 16 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کردیا گیا، درجنوں یرغمال
کابل: افغان شہر قندوز میں نامعلوم مسلح افراد نے مختلف بسوں سے سفر کرنے والے 16 افراد کو قتل جب کہ درجنوں کو یرغمال بنالیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے قندوز کے قریب ضلع علی آباد میں اپنی خود ساختہ چیک پوسٹ پر کابل سے بدخشاں جانے والی 4 مسافر بسوں کو روک کر اس میں سوار 230 سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا۔ مسلح افراد نے مسافروں کے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 46 افراد کو یرغمال بنا کر باقی تمام کو رہا کرکے انہیں آگے سفر کی اجازت دے دی۔ واقعے کے کچھ ہی دیر بعد یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 16 کو قتل کردیا جب کہ دیگر تاحال ان کی تحویل میں ہیں۔
قندوز پولیس کے نائب سربراہ معصوم ہاشمی کا کہنا ہے کہ قندوز کے پولیس کمانڈر شیر عزیز کماول نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغویوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم اغوا کئے گئے مسافروں میں سے 9 سے افغان فورسز کی وردی پہن رکھی تھی جب کہ دیگر پولیس کے سابق اہلکار ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے اب تک واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے اس وقت افغانستان میں سرکاری فورسز اور امریکی افواج کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔