- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
حتمی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار

سلیکٹرز کیمپ میں کارکردگی کا جائزہ لیتے رہے، چیئرمین بورڈ سے بھی مشاورت فوٹو: فائل
لاہور: دورئہ انگلینڈ کیلیے حتمی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی، سلیکٹرز کیمپ کے دوسرے روز بھی کرکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہے، میدان میں آنے والے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے ساتھ دورئہ انگلینڈ کیلیے ممکنہ ٹیسٹ اسکواڈ پر مشاورت بھی کی،بورڈ کے سربراہ نے نئے فزیو شین ہیز کو خوش آمدیدکہا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں جاری اسکلز کیمپ کے دوسرے روز بھی چیف سلیکٹر انضمام الحق دیگر ارکان توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر کے ہمراہ کرکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے اور دورئہ انگلینڈ کیلیے ممکنہ ٹیسٹ اسکواڈ پر مشاورت کرتے رہے، انھوں نے ٹریننگ کے آغاز سے شام تک میدان کے وسط اور اطراف میں تیار کی گئی پچز پر سرگرم کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس دیکھی، بعد ازاں پویلین اینڈ کی طرف لگائے گئے شامیانے کے سائے میں بیٹھ کر چلچلاتی دھوپ میں سرگرم کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھتے رہے۔
پیسرز کی کاردگی پر خاص طور پر نظر رکھی گئی، شام کو ساڑھے4بجے کے قریب چیئرمین پی سی بی شہریار خان بورڈ ہیڈ کوارٹرز میں اپنے دفتر سے اٹھ کر میدان میں آگئے اور نصف گھنٹے تک سلیکٹرز سے کھلاڑیوں کے انتخاب پر تبادلہ خیال کرتے رہے، بعد ازاں ٹیم منیجر انتخاب عالم بھی اس گفتگو میں شامل ہوگئے۔
موقع دیکھتے ہوئے شین ہیز کو بھی شامیانے میں بلا لیا گیا، چیئرمین پی سی بی نے ان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے، کیمپ میں فارم اور فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے 1،2 تبدیلیوں کے ساتھ حتمی اسکواڈ تشکیل دیدیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔