لکس اسٹائل ایوارڈز 2016 کی نامزدگیوں کا اعلان

شوبز رپورٹر  بدھ 1 جون 2016
ماہرہ خان، جو فلم بن روئے اور ٹی وی ڈرامہ صدقے تمہارے کی کیٹگری میں نامزد ہوئی ہیں،  فوٹو : فائل

ماہرہ خان، جو فلم بن روئے اور ٹی وی ڈرامہ صدقے تمہارے کی کیٹگری میں نامزد ہوئی ہیں، فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستان کے معتبر لکس اسٹائل ایوارڈز پندرہویں سال میں داخل، تیزی سے ترقی کی طرف گامزن پاکستان فلم انڈسٹری کے پیش نظر چار نئے شعبہ جات کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں بہترین معاون اداکار(میل اور فی میل)، بہترین پلے بیک گلوکار(میل اور فی میل) کی کیٹگریاں شامل کی گئی ہیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں شاندار تقریب میں سال 2016 کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا۔ ماہرہ خان، جو فلم بن روئے اور ٹی وی ڈرامہ صدقے تمہارے کی کیٹگری میں نامزد ہوئی ہیں، انھوں نے تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

چیئرمین یونی لیور شازیہ سعید نے اس موقع پر کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز نے کامیابی کے ساتھ پندرہ سال مکمل کیے ہیں، جس کامقصد فیشن، فلم، موسیقی اور ٹی وی کے شعبہ جات کے فنکاروں کی شاندار کارکردگی کو منانا ہے۔ پندرہویں سالانہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب جولائی کے آخر میں منعقد کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔