ملک بھر میں ایکسپریس کے بینر تلے ریلیز’’ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس‘‘ کی دھوم

شوبز رپورٹر  بدھ 1 جون 2016
 فلم کا مرکزی کردار جونی ڈیپ، ہیلینا کارٹر اور میا وسیکوسکا کررہے ہیں۔۔  فوٹو : فائل

فلم کا مرکزی کردار جونی ڈیپ، ہیلینا کارٹر اور میا وسیکوسکا کررہے ہیں۔۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  ایکسپریس میڈیا گروپ کے بینر تلے ریلیز ہونے والی ہالی وڈ کی نئی فینٹیسی ایڈونچر فلم ’’ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس‘‘ نے 30 لاکھ سے زائد کا بزنس کرڈالا، فلم  27 مئی کو ملک بھر کے سینما گھر میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی تھی۔

والٹ ڈزنی کے نئے شاہکار نے ریلیز ہوتے ہی بڑے پردے پر دھوم مچادی اور شائقین فلم کی تمام تر توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔ یہ فلم مشہور زمانہ فلم’’ایلس ان دی ونڈر لینڈ‘‘ کا سلسلہ ہے، جس میں ایک پراسرار دنیا کی سیر ہے جہاں ایلس آئینہ کے ذریعہ دوسری دنیا’’ونڈر لینڈ‘‘ میں داخل ہوجاتی ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسی دنیا کی ہے جو ظالم وقت سے جہنم میں بدلنے والی ہے ایلس اس دنیا کو بچانے کے لیے مشکلات سے دوچار ہوگی، ریڈ کوئین اور میڈ ہیٹر کی مدد کرے گی۔  فلم کا مرکزی کردار جونی ڈیپ، ہیلینا کارٹر اور میا وسیکوسکا کررہے ہیں۔ فلم کی ہدایات جیمز بابین نے دی ہیں۔پاکستان میں فلم ڈسٹریبوشن کلب نے ڈسٹریبیوٹ کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔