ٹی اوآرزپرڈیڈلاک ختم نہ ہوا توسیاست سڑکوں پرہوگی خورشید شاہ

صدر نے ڈرون حملے اورپاناما لیکس جیسے اہم معاملات کا ذکر تک نہ کیا، خورشید شاہ


ویب ڈیسک June 01, 2016
پہلا صدارتی خطاب دیکھا جس میں حکومتی ارکان کی بھی حاضری کم تھی، خورشید شاہ:فوٹو:فائل

قائد حذب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات ہونی چاہئیں جب کہ ٹی اوآرز پرڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پرہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے صدرممنون حسین کی مشترکہ اجلاس میں کی جانے والی تقریر کومایوس کن قراردیتے ہوا کہا کہ صدرنے مشترکہ اجلاس میں گھسی پٹی باتیں کیں جب کہ ڈرون حملے اورپاناما لیکس جیسے اہم معاملات کا ذکر تک نہ کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پہلا صدارتی خطاب دیکھا جس میں حکومتی ارکان کی بھی حاضری کم تھی جب کہ صدرنے جن حکومتی منصوبوں کا ذکر کیا خود ہی ان کی تردید بھی کردی۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اس سلسلے میں ٹی او آرزکی تشکیل کے لیے کمیٹی میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور اس کا فائدہ بھی حکومت کو ہی ہوگا ، وہ اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی بات کریں گا، اگر ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پرہوگی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے چوہدری نثارکی جانب سے کی جانے والی تنقید پر کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ورثاء ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو ہیں، ان کے ابا و اجداد کو دنیا جانتی ہے کہ وہ کون ہیں لیکن دوسروں کا تو پتہ بھی نہیں کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔

مقبول خبریں