اوول ٹیسٹ: پروٹیز بیٹسمینوں نے انگلش بولرز کا جینا دوبھر کردیا

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائی 2012
اوول ٹیسٹ میں سینچری کی تکمیل کے بعد گراہم اسمتھ اور ہاشم آملہ کا فاتحانہ انداز (فوٹو رائیٹرز)

اوول ٹیسٹ میں سینچری کی تکمیل کے بعد گراہم اسمتھ اور ہاشم آملہ کا فاتحانہ انداز (فوٹو رائیٹرز)

لندن: اوول ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بیٹسمینوں نے انگلش بولرز کا جینا دوبھر کردیا،اسمتھ اور آملا کی سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم نے2وکٹ پر 403رنز بنا لیے، اسے18 رنزکی سبقت حاصل ہو چکی،کپتان کیریئر کے 100ویں ٹیسٹ میں 131 کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے، وہ ٹم بریسنن کی گیند پر ان سائیڈ ایج کے سبب بولڈ ہوئے، ہاشم کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہیں۔

انھوں نے کپتان اسمتھ کے ہمراہ 259 رنز جوڑ کر انگلینڈ کیخلاف دوسری وکٹ کی شراکت کا نیا ملکی ریکارڈ بنادیا، اس سے قبل لارڈز میں اسمتھ اور گیری کرسٹن نے 257رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تھی، ہاشم دن کے اختتام پر 183 اور جیک کیلس83 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دونوں کے درمیان اب تک 143 کی پارٹنر شپ ہوچکی، ہاشم آملا کا اس سے قبل بہترین انفرادی اسکور 253 ناٹ آئوٹ ہے جو انھوں نے ناگپور میں بھارت کیخلاف 2010 میں ترتیب دیا تھا،یاد رہے کہ انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 385رنز بناکر آئوٹ ہوا تھا، اوپنر الیسٹر کک نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔