رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم دسمبر میں منعقد ہوگی

طفیل احمد  بدھ 21 نومبر 2012
کیس رپورٹ نہ ہونے پرنئے سال میں کراچی کو پولیوفری شہر قراردیے جانے کا امکان۔ فوٹو: فائل

کیس رپورٹ نہ ہونے پرنئے سال میں کراچی کو پولیوفری شہر قراردیے جانے کا امکان۔ فوٹو: فائل

کراچی: کراچی کو پولیوفری قرار دیے جانے کاامکان ہوگیا ہے۔

کراچی میں پولیووائرس کے خاتمے کیلیے کی جانے والی سرتوڑکوششیں باورثابت ہونے لگی، کراچی میں ایک سال سے پولیو وائرس کیس نہ ہونے پرعالمی ادارہ صحت سمیت دیگرعالمی اداروں نے بین الااقوامی شہر کراچی کوپولیوفری قراردینے پرغورشروع کردیا ہے اور کہا ہے کہ رواں سال کی آخری انسدادپولیومہم دسمبر میں ہوگی اور دسمبر تک کراچی میںپولیوکاکوئی کیس رپورٹ نہ ہونے پرنئے سال جنوری میںکراچی کو پولیوفری شہرقراردیے جانے کا امکان ہوسکتاہے۔

اس حوالے سے گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی عذار پیچوکی سربراہی میںکراچی میں اجلاس بھی منعقدکیاگیا تھاجس میں عالمی ادارہ صحت صوبائی محکمہ صحت ،ای ڈی اوہیلتھ کراچی سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ ماہ رواں سال کی آخری انسدادپولیو کے مکمل ہونے اور دسمبر تک پولیوکاکوئی کیس رپورٹ نہ ہونے پر کراچی شہرکو جنوری میں پولیوفری قراردیے جانے کا امکان ہوجائیگا، واضح رہے کہ رواں سال کے11 نومبر تک کراچی میں پولیووائرس سے کوئی بچہ متاثر نہیں ہواتھااس طرح کراچی میں ایک سال سے پولیوکیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم رواں سال میں اندرون سندھ میں 4پولیو کیسوںکی تصدیق کی جاچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔