گلشن حدید میں فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 1 جون 2016
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔ فوٹو؛ فائل

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: گلشن حدید میں فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کے ولی گوٹھ واقع فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے دھماکے کے بعد فیکٹری کو سیل کردیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔