پنجاب یونیورسٹی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امتحانات ملتوی کردیئے

ویب ڈیسک  بدھ 1 جون 2016
ملتوی ہونے والے امتحانات کے نئے شيڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،یونیورسٹی زرائع  فوٹو: فائل

ملتوی ہونے والے امتحانات کے نئے شيڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،یونیورسٹی زرائع فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رواں ماہ ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رواں ماہ ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں جس کے تحت بی اے، بی ایس ای اور بی کام سمیت ایم اے پارٹ اور پارٹ ٹو کے امتحانات بھی تاحکم ثانی ملتوی کیے گئے ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات کے لیے طلبا کی رول نمبر سلپس بھی جاری کی جا چکی ہیں تاہم امتحانات کے نئے شيڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔