- ایلون مسک پر’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
اسلام آباد اورراولپنڈی میں آندھی کے ساتھ طوفانی بارش، 7 افراد جاں بحق
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ طوفانی بارش کے باعث حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے جب کہ بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں جب کہ حادثات میں 2 بچیوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ شہر میں تیز ہواؤں سے سیونتھ ایونیو کے سامنے لگا بجلی کا کھمبا اور پولی کلینک اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر درخت گر پڑا جب کہ دیگر مقامات پر سائن بورڈز اور درخت گاڑیوں پر گر گئے جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مارگلہ ٹاؤن میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس سے شہر بھر میں جل تھل ہو گیا، طوفانی بارش سے شہر کے مختلف مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرگئے جب کہ ڈھوک حسو کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پنڈی میں بارش اور موسم خراب ہونے سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن اور شہر میں میٹرو بس سروس کو معطل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ آندھی اور بارشوں سے جڑواں شہروں کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ نے طوفان کے نقصانات پر ہیلپ لائن بھی جاری کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔