نادرا رپورٹ سے لگتا ہے خواجہ آصف کی وکٹ بھی گرنے والی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2016
این اے 110 پر نادرا کی رپورٹ بتاتی ہے کہ انصاف میں تاخیر ہی انصاف نہ ملنے کی وجہ ہے، چیرمین پی ٹی آئی، فوٹو؛ فائل

این اے 110 پر نادرا کی رپورٹ بتاتی ہے کہ انصاف میں تاخیر ہی انصاف نہ ملنے کی وجہ ہے، چیرمین پی ٹی آئی، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے 110 پر نادرا کی جانب جمع کرائی گئی رپورٹ سے لگتا ہے کہ اب خواجہ آصف کی وکٹ بھی گرنے والی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ این اے 154 اور این اے 122 کی نادرا رپورٹ کی طرح این اے 110 کی رپورٹ میں بھی کافی مماثلت پائی جاتی ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ خواجہ آصف کی وکٹ بھی گرنے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ میں 35 ہزار ووٹ لاپتہ ہیں جب کہ کامیابی کاتناسب صرف 20 ہزار ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ این اے 110 پر نادرا کی رپورٹ ایک بار پھر بتاتی ہے کہ انصاف میں تاخیر ہی انصاف نہ ملنے کی وجہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔