- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
حکومت کا رمضان پیکج؛ یوٹیلیٹی اسٹورزپرآج سے سستی اشیائے صرف دستیاب ہوں گی

1300سے زائد اشیا پر 10فیصد تک خصوصی رعایت دی جا رہی ہے،اشیا ئے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وفاقی وزیرمرتضیٰ جتوئی، پھل سبزی ، گوشت فراہمی کا منصوبہ بھی ہے، ایم ڈی گلزارشاہ ۔ فوٹو : اے ایف پی
اسلام آباد: آج سے چاند رات تک ملک بھر کے 6 ہزار سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز اور فرنچائزپر 22اشیائے خور ونوش پر 2 سے 50 روپے تک رعایت دی جائے گی، سبزیاں اورتازہ گوشت فراہم کرنے کے بھی انتظامات کیے جائیں گے، یہ بات وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مر تضی جتوئی نے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز گلزار علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتائی۔
وفاقی وزیرنے بتایاکہ یوٹیلٹی اسٹورپر رمضان پیکیج کے تحت 22 اشیا پر ایک ارب 75 کروڑ کی خصوصی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش کم قیمت پرفراہم کی جا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ماہ مقدس کے دوران خصوصی ٹیمیں ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورز کے دورے کریں گی، انھوں نے بتایا کہ آج سے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی60 روپے، یوٹیلٹی گھی 115 روپے، یوٹیلٹی آئل125روپے، دال چنا 120 روپے، دال مونگ 148 روپے، دال ماش 273 روپے، دال مسور 142 روپے، سفید چنے 115روپے، یوٹیلٹی بیسن 120روپے، برانڈڈ بیسن 140روپے، کالا چنا 110 روپے، دال ماش 258 روپے، دال مسور 120روپے، کھجور 80 روپے، سپر باسمتی چاول 72 روپے، ٹوٹا چاول 48 روپے، فی کلو فراہم کیے جائینگے انھوں نے بتایاکہ سبسڈی کے تحت اسکواش مشروبات جام شیریں 152 روپے، چائے 603 روپے، دودھ لٹر پیک 102روپے، جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے پر 80 روپے سے 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ماہ اپریل سے یوٹیلٹی اسٹورز پردالوں کی قیمتوں میں خصوصی رعایتی پیکیج کا اغاز کر دیا تھا جبکہ مجموعی طورپرملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹور ز پر1300 سے زائد اشیا پر 5 سے 10 فیصد کی خصوصی بچت فراہم کی جا رہی ہے، انھوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز گزشتہ برسوں سے خسارے میں جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مزید یوٹیلٹی اسٹور ز نہ بنائے جا سکے اس سے قبل یہ پروگرام بنایا گیا تھا کہ تمام یونین کونسلز کی سطح پریوٹیلٹی اسٹورزبنائے جائیں گے ،ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور ز نے بتایاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں کے زیادہ فرق کی وجہ سے بھی کرپشن شروع ہوجاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔