ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2016
عدالتی حکم کےباوجود ای سی ایل سےنام نہ نکالنےپرایان علی نےتوہین عدالت کی درخواست دائر کی فوٹو: فائل

عدالتی حکم کےباوجود ای سی ایل سےنام نہ نکالنےپرایان علی نےتوہین عدالت کی درخواست دائر کی فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی بیرون ملک جانے پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ وزارت داخلہ یا متعلقہ ادارے چاہیں تو عدالتی فیصلے کے خلاف 7 روز مین سپریم کورٹ رجوع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے سندھ ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے پہلے بھی ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم وزارت داخلہ نےان کا نام ای سی ایل سے نکال کر دو گھنٹے بعد ہی دوبارہ شامل کردیا تھا، ایان علی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے مدعی کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔