ملٹری آپریشنزسے توبہ کرلینی چاہیے، سید منور حسن

آئی این پی  بدھ 21 نومبر 2012
عوا م کے قتل میںملوث ہر پارٹی کے خلاف سخت ایکشن ہوناچاہیے،میڈیاسے گفتگو۔ فوٹو: فائل

عوا م کے قتل میںملوث ہر پارٹی کے خلاف سخت ایکشن ہوناچاہیے،میڈیاسے گفتگو۔ فوٹو: فائل

اوکاڑہ: امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ملٹری آپریشن سے توبہ کر لینی چاہیے۔

ملٹری آپریشنزمنفی رجحانات کاباعث بنتے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے بحال کردی ہے، ابوہادھر ادھرکی باتیںکر نے کی بجائے اسے فعال کریں، وہ سینئرصحافی سلمان غنی کی والدہ کی نمازجنازہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پرجماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، فریدپراچہ،حافظ محمدادریس بھی موجودتھے،سیدمنورحسن نے کہا کہ ایم کیوایم کی تو بات ہی کیا ،کراچی میں اے این پی اورپیپلزپارٹی بھی وہی کام کررہی ہیں۔

جو جماعت عوا م کے قتل و غارت گری میںملوث ہواس کے خلاف سخت ایکشن ہوناچاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتاکسی کے ساتھ انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا جارہاہے۔ البتہ ن لیگ سمیت مختلف جماعتوںکے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کے آپشنزکھلے ہیں۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو انتخابات سے بھاگنے بھی نہیںدیںگے۔ لیاقت بلوچ نے دلچسپ پیرائے میں کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خدا ایم ایم اے کی بھی مغفرت فرمائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔