- ایران نے زیر زمین چھپائے گئے ڈرونز کی تصاویر جاری کردیں
- ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائی کیوں نہ کیا؟ وجوہات جاننے کیلیے کمیٹی تشکیل
- اسنیپ چیٹ نے صارفین کے لیے نیا دلچسپ فیچر پیش کردیا
- نومولود بچوں میں رونے کا بلند سلسلہ تین ماہ بعد بھی جاری رہ سکتا ہے
- مانسہرہ؛ کیپٹن صفدر جلسہ گاہ میں ببر شیر لے آئے
- عمران خان تم نے میرا گھر توڑا جلد بشریٰ بی بی تمہیں چھوڑ جائیں گی، عامر لیاقت
- برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 35 افراد ہلاک
- لاہور میں کل تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
- بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ حق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، فرخ حبیب
- چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے کو اہل محلہ نے پکڑلیا
- نیپال میں 22 افراد کو لے جانے والا مسافر بردار طیارہ لاپتہ
- عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، پرویز الٰہی
- دو ہفتے قبل پاکستانی وفد نے ملاقات کی تھی، اسرائیلی صدر کی تصدیق
- عماد وسیم کو اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا، چیف سلیکٹر نے وجہ بتادی
- پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر
- عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، 1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب
- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
ملٹری آپریشنزسے توبہ کرلینی چاہیے، سید منور حسن

عوا م کے قتل میںملوث ہر پارٹی کے خلاف سخت ایکشن ہوناچاہیے،میڈیاسے گفتگو۔ فوٹو: فائل
اوکاڑہ: امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ملٹری آپریشن سے توبہ کر لینی چاہیے۔
ملٹری آپریشنزمنفی رجحانات کاباعث بنتے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے بحال کردی ہے، ابوہادھر ادھرکی باتیںکر نے کی بجائے اسے فعال کریں، وہ سینئرصحافی سلمان غنی کی والدہ کی نمازجنازہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پرجماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، فریدپراچہ،حافظ محمدادریس بھی موجودتھے،سیدمنورحسن نے کہا کہ ایم کیوایم کی تو بات ہی کیا ،کراچی میں اے این پی اورپیپلزپارٹی بھی وہی کام کررہی ہیں۔
جو جماعت عوا م کے قتل و غارت گری میںملوث ہواس کے خلاف سخت ایکشن ہوناچاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتاکسی کے ساتھ انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا جارہاہے۔ البتہ ن لیگ سمیت مختلف جماعتوںکے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کے آپشنزکھلے ہیں۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو انتخابات سے بھاگنے بھی نہیںدیںگے۔ لیاقت بلوچ نے دلچسپ پیرائے میں کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خدا ایم ایم اے کی بھی مغفرت فرمائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔