- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
- کراچی، موبائل فون کے سافٹ ویئر انجنیئر سمیت چھ ڈاکو گرفتار
- بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی
- لاہور قلندرز کی کٹ شاہین آفریدی ڈیزائن کررہے ہیں، فرنچائز
- امپورٹڈ حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان
شام میں داعش کا سپلائی روٹ کاٹنے کیلیے آپریشن شروع

روسی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے بات چیت میں مشترکہ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا،فوٹو : فائل
دمشق / ماسکو: شام میں داعش کے خلاف امریکی قیادت میں سرگرم بین الاقوامی اتحاد نے اس تنظیم کے ترکی سے آنے والے ایک سپلائی روٹ کو کاٹنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، بتایا گیا ہے کہ کرد جنگجوؤں کی قیادت میں برسر پیکار سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے اتحادی فضائی حملوں کی مدد سے دفاعی لحاظ سے اہم شہر منبج کو اپنے کنٹرول میں لانے کیلیے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
امریکا، فرانس اور برطانیہ نے اقوام متحدہ سے شام کے محصور علاقوں میں فضا سے امدادی سامان گرانے کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان ممالک کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے امداد کی وسیع پیمانے پر تقسیم کیلیے مقرر کردہ یکم جون کی اس ڈیڈ لائن کا احترام نہیں کیا جس پر عالمی اور علاقائی طاقتیں متفق تھیں، امریکا، روس نے النصرہ کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
روسی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے بات چیت میں مشترکہ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا، ادھر جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 3 شامی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حلب میں صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی بمباری میں 6 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔