امریکی شہری نے اسمارٹ فون کی پائیداری دیکھنے کیلیے اس پر گولی داغ دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 جون 2016
امریکی شہری نے اپنے ایچ ٹی سی ون ایم 7 کی طاقت دیکھنے کے لیے اس پر گولی چلائی۔ فوٹو؛ فائل

امریکی شہری نے اپنے ایچ ٹی سی ون ایم 7 کی طاقت دیکھنے کے لیے اس پر گولی چلائی۔ فوٹو؛ فائل

ٹیکساس: امریکی شہری نے اپنے فون کی طاقت دکھانے کے لیے اس پر گولی چلا دی اور حیرت انگیز طور پر گولی فون کو پار نہ کر سکی۔

کیا آپ اپنے فون کی طاقت آزمانے کے لیے اس پر گولی چلا سکتے ہیں یقیناً نہیں، بلکہ ہمارے ہاں تو لوگ فون کو ہمیشہ کور میں رکھتے ہیں تاکہ کہیں گرنے پر ذرا سا بھی ٹوٹ نہ جائے لیکن امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے ایچ ٹی سی ون ایم 7 کی طاقت دکھانے کے لیے اس پر گولی چلا دی۔

اعشاریہ 22 کیلیبر کی گولی فون کی اسکرین میں تو گھس گئی لیکن اسے توڑتے ہوئے آر پار نہ ہو سکی۔ اس طرح یہ صاحب اپنے پیارے فون سے تو ہاتھ دھو بیٹھے لیکن فون کی پائیداری کو ثابت کرنے میں کامیاب رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔