- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
اسمارٹ فون سے تھری ڈی تصاویر اور ویڈیو بنانے والی ڈیوائس تیار

اس ڈیوائس کو چلانے کے لیے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون کی یو ایس بی سی پورٹ درکار ہوتی ہے۔ فوٹو ٹیک ٹائمز
تائیوان: تائیوان میں پیش کی گئی ایک نئی ڈیوائس آئی پلگ کے ذریعے تھری ڈی تصاویر اور وڈیوز بنائی جا سکتی ہیں جب کہ یہ چھوٹی سی کیمرہ ڈیوائس اینڈروئیڈ فون میں یوایس بی کے ذریعے لگائی جا سکتی ہے۔
تائیوان میں متعارف کرائی گئی ڈیوائس آئی پلگ کے ذریعے اینڈروئیڈ صارفین اپنے فون سے تھری ڈی تصاویر اور وڈیوز بنا سکتے ہیں۔ یو ایس بی پورٹ کے ذریعے چلنے والی اس ڈیوائس کو اینڈروئیڈ فون کے ساتھ کسی بھی رخ پر لگایا جاسکتا ہے یعنی اسے بطور بیک اور فرنٹ کیمرہ دونوں صورتوں میں استعمال کیاجا سکتا ہے۔ اگرچہ یہ مکمل 360 ڈگری زاویے کی ویڈیو تو نہیں بنا سکتا لیکن یہ ریکارڈنگ میں اتنی گہرائی ضرور شامل کر سکتا ہے جس سے ویڈیو میں حقیقی تھری ڈی تکنیک کا احساس ہوتا ہے۔
اسے چلنے کے لیے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون کی یو ایس بی سی پورٹ درکار ہوتی ہے۔ آئی پلگ فی الحال آئی فون صارفین کے لیے دستیاب نہیں لیکن اس کے کامیاب تجربے کے بعد اسے آئی فون کے لیے بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس کی سب سے خاص بات زیادہ سے زیادہ تھری ڈی تصاویر دیکھا سکنے والی کیمرہ ایپلی کیشنز کے ساتھ مطابقت اور صرف 35 امریکی ڈالر جیسی حیرت انگیز قیمت ہے۔ فی الحال اس کے زیادہ فیچرز پر سے پردہ نہیں اُٹھایا گیا کیونکہ یہ ڈیوائس تجرباتی مراحل میں ہے لیکن اس سال کے اختتام تک اسے فروخت کے لیے ضرور پیش کر دیا جائے گا۔
آئی پلگ کے ذریعے بنائی گئی تھری ڈی تصاویر اور ویڈیوز کا صحیح لطف اٹھانے کے لیے گوگل کارڈ بورڈ کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ گوگل کارڈ بورڈ ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ ہے جو اس حوالے سے سستا ترین ہیڈ سیٹ ہے۔ بہرحال آئی پلگ ڈیوائس کی بدولت اسمارٹ فون صارفین کا فون کے ذریعے تھری ڈی ریکارڈنگ کا خواب بھی پورا ہو سکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔