- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
قوت سماعت کے مسائل سے اب گھر بیٹھے نجات ممکن…!

ان ٹوٹکوں کے استعمال سے نہ صرف قوت سماعت کی حفاظت ہو سکتی ہے بلکہ اس کے بیشتر امراض پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔:فوٹو : فائل
انسان کو قدرت کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت قوت سماعت ہے، جس میں ذرا سی خرابی نہ صرف انسان کو معاشرے میں ایک مذاق بنا کر رکھ دیتی ہے بلکہ وہ دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کے قابل بھی نہیں رہتا۔ طبی ماہرین کے مطابق قوت سماعت کے امراض کی ابتدائی علامات میں کم سنائی دینا، رات کو اچانک کانوں کا بجنا، وقفے وقفے سے بہت زیادہ شور کی آواز سنائی دینا وغیرہ شامل ہیں۔ اور ان علامات پر اگر فوری دھیان نہ دیا جائے تو آگے چل کر یہ مسائل سنگین صورت اختیار کر سکتے ہیں۔ لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ طبی ماہرین نے چند ایسے دیسی ٹوٹکے بتائے ہیں، جن کے استعمال سے نہ صرف قوت سماعت کی حفاظت ہو سکتی ہے بلکہ اس کے بیشتر امراض پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔
سرکہ: سرکہ میں میگنیشئم، پوٹاشیم اور زنک وغیرہ شامل ہوتا ہے جو سماعت کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے نہایت مفید تصور کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر ایسے مریض جن کی سماعت کو کسی وجہ سے نقصان پہنچا ہو۔ ایک کپ پانی میں سرکہ اور شہد مکس کر کے استعمال کرنے سے کان کی جلن میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
پیاز: پیاز عرصہ دراز سے کان کے علاج کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن محققین نے اب ثابت کیا ہے کہ پیاز کان کی بیماریوں خاص کر صدمے کے وجہ، دھماکے یا کسی دباؤ کی وجہ سے کان کو پہنچنے والے نقصان میں کافی حد تک کمی لا سکتا ہے۔ سائنسدان پیاز کو موثر قدرتی علاج تصور کرتے ہیں۔ اس کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پانی میں 300 گرام پیاز 12 گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور کان میں انفیکشن کی صورت میں یہ پانی استعمال کریں۔
پسا ہوا نمک: کان کے درد میں آرام کے لئے پسا ہوا صاف نمک بھی دہائیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک کپ پسا ہوا نمک گرم کر کے کپڑے میں لپیٹ کر کان کے اوپر رکھنے سے کان میں موجود سیال باہر آ جاتا ہے اور انفیکشن سے آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سلفر کا استعمال بھی بند کان کھولنے میں مدد دیتا ہے۔
برگ ریز درخت: دماغ میں چوٹ، چکر، یاداشت کے مسائل، کان میں شور سنائی دینا اور دیگر عوامل کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل میں برگ ریز درخت (چین میں خصوصاً پایا جاتا ہے) کے پتے انتہائی موثر علاج تصور کئے جاتے ہیں۔
ناز بو: ناز بو نامی بوٹی کی خشک پتیاں جو ذائقہ میں کھٹی، میٹھی ہوتی ہیں، قوت سماعت کے مسائل میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں، جن کے استعمال سے خون کے کم دباؤ سمیت مختلف مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ناز بو کی چند خشک پتیاں ایک کپ کھولتے ہوئے پانی میں ابال کر کم از کم 10 روز استعمال کرنے سے مرض میں افاقہ ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔