ماضی میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو حساب دینا ہوگا، شہباز شریف

ویب ڈیسک  بدھ 21 نومبر 2012
 ڈکٹیٹر کے دور اقتدار میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، شہباز شریف۔ فوٹو : فائل

ڈکٹیٹر کے دور اقتدار میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، شہباز شریف۔ فوٹو : فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ماضی میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

لاہور میں شہباز شریف نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ڈکٹیٹر کے دور اقتدار میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، پنجاب انٹرٹینمنٹ کمپنی بنا کر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیا نہ لیٹر آف کریڈٹ کھولا نہ مشینری پاکستان آئی، انہوں نے کہا کہ اس فراڈ میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماضی میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب انٹرٹینمنٹ کمپنی کے لئے مخصوص جگہ پر جلد کرکٹ گراؤنڈ بنانے اوربیرون ملک سے مشینری پاکستان لانے کاانتظام کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔