لاہور ہائیکورٹ میں صدر کے دو عہدوں سے متعلق کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی

ویب ڈیسک  بدھ 21 نومبر 2012
آئندہ کوئی التوا نہیں دیا جائے گا اور سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔  جسٹس عمر عطاء بندیال. فوٹو فائل

آئندہ کوئی التوا نہیں دیا جائے گا اور سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال. فوٹو فائل

لاہور: ہائیکورٹ میں صدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں سے متعلق کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نےوفاق کے وکیل وسیم سجاد کی جانب سے دائر التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی، اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ کوئی التوا نہیں دیا جائے گا اور سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ایوان صدرمیں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے پرصدرآصف زرداری کے خلاف جماعت اسلامی کی دائر توہین عدالت کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔