- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
- الیکشن میں دھاندلی اور باجوہ کی پالیسی چلتی نظر آرہی ہے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
ملک بھر میں بغیر لائسنس اور غیر معیاری اشیا کے خلاف کریک ڈاؤن

ہدایت پر عمل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فوٹو : اے ایف پی
کراچی: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر کی ہدایت پر ملک بھر میں غیرمعیاری اشیا اور بغیرلائسنس پروڈکٹس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے کراچی سے 56 کلومیٹر دور دھابیجی کے مقام پر تیل/ گھی کی فیکٹری الحمد آئل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ میں اچانک چھاپہ مارکر غیر رجسٹرڈ / غیرلائسنس یافتہ تیل و گھی برانڈ اور اس کے تمام اسٹاک کو سربمہرکردیا۔
اس موقع پر پی ایس کیو سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر (کنفرمٹی اسیسمنٹ) بشیر احمد انڑ، کنزیومر رائٹس پروٹیکشن پاکستان کے چیئرمین شکیل بیگ، میڈیا اور این جی اوز کے نمائندے شامل تھے، چھاپے کے دوران جو غیر رجسٹرڈ / غیرلائسنس یافتہ اشیا الحمد آئل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ میں پائی گئیں، گھی کاذخیرہ، نور برانڈنام کے بنے ہزاروں گھی کے ڈبوں کو فیکٹری میں ہی سیل کردیاگیا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے محمد خالد صدیق نے تیارکنندگان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ لازماً اپنی مصنوعات پر اتھارٹی کا لوگو لگائیں اور پی ایس کیو سی اے کا لائسنس حاصل کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں اتھارٹی ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے بھی بعض اپنی مصنوعات پر اتھارٹی کا لوگو نہیں دے رہی ہیں، ایسی تمام کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ لازماً اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کرا لیں، ہدایت پر عمل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
غذائی اشیا کے تیار کنندگان کیلیے لازم ہے کہ وہ اپنی پروڈکٹس کی پیکنگ پران کا خالص وزن، ان کے اجزا کی تفصیلات، ہر جز کی غذائی ویلیو اور ان کی پروڈکشن کی تاریخ اور قابل استعمال رہنے کی آخری تاریخ درج کریں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر معیاری / بغیرلائسنس اشیا کی موقع پرہی چیکنگ کیلیے پی ایس کیو سی اے کی مہم دوبارہ شروع کردی،کراچی اور دیگر شہروں میںبڑے بازاروں اور بچت بازاروںمیںاشیاکو چیک کیا جائیگا، معیار پر پورا نہ اترنے پر کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری،کیس رجسٹرڈکیے جائیں گے اور جرم ثابت ہونے پر سزامیں قید، جرمانہ اور فیکٹری کی بندش شامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔