- سندھ اور بلوچستان میں گیس و خام تیل کی پیداوار میں اضافہ
- چین کی موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان
- آرمی چیف اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، سرحدی سلامتی اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال
- اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کو ٹیکس دینا ہوگا، وزیر خزانہ
- غیر ملکی وفود کی آمد، شاہراہ فیصل سمیت کراچی کی مختلف شاہراہیں بند رہیں گی
- شنگھائی الیکٹرک کمپنی نے کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی پیشکش واپس لے لی
- بھارتی ہٹ دھرمی؛ پاکستانی زائرین امیرخسرو کے عرس میں شرکت کیلیے ویزا کے منتظر
- پاک ایران صدور کی ملاقات، غزہ کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے پر زور
- پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ
- وساکھی میلہ اورخالصہ جنم منانے کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ
- تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی انٹیلیجنس چیف مستعفی
- سائفر کیس میں شک کا پورا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو گاڑی دینے کا وعدہ پورا کردیا
- سندھ بھر میں سڑکیں اور شاہراہیں بند کرنے پر پابندی عائد، مقدمہ درج کرنے کا حکم
- چند صارفین کی عدم ادائیگی پر سب کی بجلی منقطع کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، ناصر شاہ
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا
- آئی پی ایل: آؤٹ دینے پر امپائر سے بحث، ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد
- بلوچستان میں پہلی ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
- ہانگ کانگ اور سنگاپور میں دو بھارتی برانڈز کے مصالحوں پر پابندی عائد
تعلیم یافتہ خواتین ہی ملکی ترقی کی ضامن ہیں،خالد بن ولایت
کراچی: صوبائی وزیر خالد بن ولایت نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین ہی ملکی ترقی کی ضامن ہیں،لڑکیوں کو جدید علم کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیزمیں صنفی حساسیت بیدار کرنے،خواتین کے ساتھ بہتر سلوک روارکھنے اور بہتر ماحول بنانے کے حوالے سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
تربیتی ورکشاپ یوایس ایڈ کی مالی معاونت اور عورت فائونڈیشن کے اشتراک سے منعقد کی گئی ،صوبائی وزیر خالد بن ولایت نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے خواتین کے حقوق کیلیے ہر فورم پر آوازبلند کی،قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ لڑکیوںکو تعلیم کے حصول،والدین ،اساتذہ ،بزرگوں کے احترام کا درس دیا اور وقت کے درست استعمال کی ہدایت کی،سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز ڈائریکٹر کی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا کہ تعلیم ہی مستقبل سنوارتی ہے ،
تعلیم یافتہ اورخوشحال خواتین ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں،خواتین کو شامل کیے بغیرمضبوط پاکستان ناممکن ہے،ورکشاپ سے پروفیسرطاہرہ اور ڈاکٹر شگفتہ نسرین نے بھی خطاب کیا ، تقریب کے آخر میںخالد بن ولایت نے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔