تعلیم یافتہ خواتین ہی ملکی ترقی کی ضامن ہیں،خالد بن ولایت

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائی 2012
جامعہ کراچی میں صوبائی وزیر خالد بن ولایت اورڈاکٹر نسرین اسلم کا ورکشاپ کے شرکاکے ہمراہ گروپ۔ فوٹو ایکسپریس

جامعہ کراچی میں صوبائی وزیر خالد بن ولایت اورڈاکٹر نسرین اسلم کا ورکشاپ کے شرکاکے ہمراہ گروپ۔ فوٹو ایکسپریس

کراچی: صوبائی وزیر خالد بن ولایت نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین ہی ملکی ترقی کی ضامن ہیں،لڑکیوں کو جدید علم کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیزمیں صنفی حساسیت بیدار کرنے،خواتین کے ساتھ بہتر سلوک روارکھنے اور بہتر ماحول بنانے کے حوالے سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

تربیتی ورکشاپ یوایس ایڈ کی مالی معاونت اور عورت فائونڈیشن کے اشتراک سے منعقد کی گئی ،صوبائی وزیر خالد بن ولایت نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے خواتین کے حقوق کیلیے ہر فورم پر آوازبلند کی،قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ لڑکیوںکو تعلیم کے حصول،والدین ،اساتذہ ،بزرگوں کے احترام کا درس دیا اور وقت کے درست استعمال کی ہدایت کی،سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز ڈائریکٹر کی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا کہ تعلیم ہی مستقبل سنوارتی ہے ،

تعلیم یافتہ اورخوشحال خواتین ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں،خواتین کو شامل کیے بغیرمضبوط پاکستان ناممکن ہے،ورکشاپ سے پروفیسرطاہرہ اور ڈاکٹر شگفتہ نسرین نے بھی خطاب کیا ، تقریب کے آخر میںخالد بن ولایت نے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔