سونے کی قیمت 650روپے بڑھ کر 48ہزار200 روپے تولہ ہوگئی

بزنس رپورٹر  اتوار 5 جون 2016
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے640 روپے پرمستحکم رہی فوٹو: فائل

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے640 روپے پرمستحکم رہی فوٹو: فائل

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت32 ڈالر کے اضافے سے1244 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب650 روپے اور557 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر48200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 41314 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے640 روپے پرمستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی548.57 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔