پریانکا چوپڑا کی نانی انتقال کر گئیں

شوبز ڈیسک  اتوار 5 جون 2016
 نانی نے ہمیشہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہائی پر عزم خاتون تھیں، اداکارہ فوٹو: فائل

نانی نے ہمیشہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہائی پر عزم خاتون تھیں، اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نانی 94برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ پریانکا چوپڑا نانی کے انتقال کی خبر ملتے ہی فوری طور پر وطن واپس پہنچ گئیں۔

اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نانی نے ہمیشہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، وہ انتہائی پر عزم خاتون تھیں۔ ایسے اچھے لوگ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا کی جانب سے نانی کیساتھ انکی94ویں سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔