پلک جھپکتے مسائل حل کردیں آرتھرکے پاس جادو کی چھڑی نہیں، وسیم

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 5 جون 2016
بہتر نتائج کے لیے ہمارے کھلاڑیوں کو دباؤ سے آزاد ہونے کے ساتھ بھرپورمحنت کی ضرورت ہوگی، وسیم:فوٹو: فائل

بہتر نتائج کے لیے ہمارے کھلاڑیوں کو دباؤ سے آزاد ہونے کے ساتھ بھرپورمحنت کی ضرورت ہوگی، وسیم:فوٹو: فائل

کراچی:  سابق کپتان وسیم اکرم نے واضح کیا ہے کہ  نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ وہ پلک جھپکتے ہی مسائل کو حل کر دیں، دورئہ انگلینڈ سخت اور مشکل ہوگا۔

سوئنگ کے سلطان نے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ وہ پلک جھپکتے ہی مسائل کو حل کر دیں، دورئہ انگلینڈ سخت اور مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بہتر نتائج کے لیے ہمارے کھلاڑیوں کو دباؤ سے آزاد ہونے کے ساتھ بھرپورمحنت کی ضرورت ہوگی، فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزا ملنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔