ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے پیش کی جانے والی فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ نے دھوم مچادی
فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ 2 روز میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رواں سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے
فلم میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن اور رتیش دیش مکھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فوٹو:فائل
ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ''ہاؤس فل 3'' 2 روز میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رواں سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔
بالی ووڈ کامیڈی فلم ''ہاؤس فل 3'' نے باکس آفس پر شاندار کمائی کرکے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے اور فلم نے بھارت میں 2 روز میں 31 کروڑ سے زائد بزنس کرکے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رواں سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے بھارت میں پہلے روز15 کروڑ 21 لاکھ ، دوسرے روز 16 کروڑ 30 لاکھ اور دنیا بھر میں 13کروڑ36 لاکھ کی کمائی کرکے مجموعی طور پر44 کروڑ 87 لاکھ کا بزنس کرلیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے فلم ''ہاؤس فل 3'' نمائش کے لیے پیش کی گئی جسے شائقین کی جانب سے بے حدپسند کیا جارہا ہے اور فلم کے ہاؤس فل شوز جاری ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن اور رتیش دیش مکھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔