- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
امریکا میں ہیلی کاپٹرکوٹیبلٹ سے اڑانے کا کامیاب تجربہ

ہیلی کاپٹر نے خودکار انداز میں محفوظ پرواز کی اور اس میں بیٹھے پائلٹ نے اسے ٹیبلٹ سے کنٹرول کیا۔ فوٹو: بشکریہ لاک ہیڈ مارٹن
کنیکٹکٹ: دنیا میں پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر نے خود کار انداز میں پرواز کی اور بحفاظت زمین پر اترآیا جب کہ اس میں بیٹھے پائلٹ نے صرف ایک ٹیبلٹ کے ذریعے اسے کنٹرول کیا۔
یہ تجربہ امریکی شہر کنیکٹکٹ میں کیا گیا جہاں سیکورسکی ایس 76 ہیلی کاپٹر کو صرف ایک ٹیبلٹ کے ذریعے اڑایا گیا اور اس نے 30 میل کا طویل سفر طے کیا اور بحفاظت زمین پر اترگیا۔
اس ہیلی کاپٹر کی پرواز، نگرانی اور اڑان کو صرف ایک ٹیبلٹ کے ذریعے کنٹرول کیا گیا ہے جسے ہیلی کاپٹر میں بیٹھا ایک آپریٹرچلارہا تھا ۔ ہیلی کاپٹر نے کنیکٹی کٹ کے مقام اسٹریٹ فورٹ سے پرواز کی اور اسی شہر کے علاقے پلین ویلی میں لینڈ کیا۔ مجموعی طور پر اس نے 30 میل یعنی 48 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
گوگل اور دیگر ادارے خودکار گاڑیوں پر تحقیق کرر ہے ہیں لیکن فضا میں پائلٹ کے بغیر ہیلی کاپٹر اڑانے کا یہ پہلا کامیاب تجربہ ہے۔ اس کے ذریعے ایک کمرشل ہیلی کاپٹر خود فضا میں بلند ہوا اور 30 میل کا فاصلہ طے کیا اور بحفاظت لینڈنگ کی۔
ہیلی کاپٹر بنانے والی امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح سے نہ صرف ہیلی کاپٹر عملے کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے ہیلی کاپٹر پرواز کی ٹریننگ میں بھی تبدیلیاں آئیں گی جب کہ اس نظام کا اہم مقصد پائلٹ پر غیر ضروری بوجھ کو کم کرنا اور ہیلی کاپٹر کی حفاظت میں اضافہ کرنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔