- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی
- پی ایس ایل8؛ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم
- گرافک ڈیزائننگ اور مصنوعی ذہانت
- سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
- دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار
- بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
- بی جے پی کے سابق عہدیدار کی بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی
- بولان میں لیویز کی چوکی پر فائرنگ سے ایک اہل کار شہید
- لاپتہ افراد کے معاملے پر بڑوں کیخلاف کارروائی کرنی ہوگی، سپریم کورٹ
- متحدہ رہنما بابر غوری کے وارنٹ معطل، حفاظتی ضمانت منظور
مشکل ٹور کیلئے ٹیم مینجمنٹ نے کرکٹرز کے حوصلے بلند کردیے
منیجر انتخاب عالم نے ڈسپلن پر لیکچر دینے کے علاوہ آنے والے چیلنجز سے بھی آگاہی دی فوٹو: اے ایف پی/فائل
لاہور: ٹیم مینجمنٹ نے مشکل ٹورسے قبل کرکٹرز کے حوصلے بلند کردیے، منیجر انتخاب عالم نے ڈسپلن پرلیکچر دینے کیساتھ متوقع کنڈیشنز سے بھی آگاہ کیا، ڈراپ ہونے والے پلیئرز کی ڈھارس بھی بندھائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کیلیے انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ حساس ثابت ہوتا ہے، کرکٹرز کو میدان کے اندر اور باہر محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے، قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے اختتامی روز مینجمنٹ نے ٹریننگ سے قبل کھلاڑیوں سے بات چیت میں انھیں ذہنی طور پر تیارکرتے ہوئے بروقت پاکستان نہ پہنچ پانے والے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کمی پوری کردی، اس موقع پر منیجر انتخاب عالم نے ڈسپلن پر لیکچر دیا،انھوں نے کہا کہ آپ طویل عرصہ تک اپنی فیملیز سے دور رہیں گے، اس دوران ایک خاندان کے طور پر اچھے ماحول میں وقت گزارناہوگا، یہ ایک بڑی سیریز اور اپنی اہلیت ثابت کرنے کا بڑا موقع ہے، کاکول اکیڈمی اور پھرلاہور کی سخت گرمی میں محنت کی ہے، اب صلاحیتوں کے اظہار کا موقع آگیا ہے، مشتاق احمد نے کہا کہ جو کرکٹرز منتخب ہوئے، انھیں ملکی خدمت کے جذبے کیساتھ کارکردگی دکھانی ہے، جن کی جگہ نہ بن سکے۔
ان کو دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں، صلاحیتوں کومزید نکھارنے کا وقت مل گیا جس سے فائدہ اٹھائیں، انھوں نے محمد حفیظ کو اسکواڈ میں واپسی پر خوش آمدید بھی کہا۔ فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کا کہنا تھا کہ منتخب کرکٹرز کو چیلنجز کیلیے تیاررہنا ہوگا، ڈراپ ہونے والے ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے بلائے جاسکتے ہیں۔ فزیو شان ہیز نے کہاکہ کیمپ ختم ہونے کے بعد بھی ٹیم کی روانگی میںکافی دن باقی ہونگے، فٹنس پلان پرعملدرآمد اور پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔