لاہور کے ایچی سن اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 6 جون 2016
وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری صحت نے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری صحت نے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

 لاہور: لیڈی ایچی سن اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے دوران زچگی خاتون اور بچہ دونوں ہی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے لیڈی ایچی سن اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث زچگی کے دوران 18 سالہ سنبل اور اس کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ سنبل اور بچے کی ہلاکت پر لواحقین کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے، اور احتجاج کی وجہ سے کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے اسپتال انتظامیہ نے تمام داخلی و خارجی دروازوں پر تالے لگا دیئے ہیں جس کے باعث دیگر مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ورثاء کے احتجاج کے باعث اسپتال انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کرلیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں خاتون اور نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرکے غفلت کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔