فضائی آلودگی کو صاف کرنے والی انوکھی ڈیوائس متعارف

ویب ڈیسک  بدھ 8 جون 2016
ڈیوائس ہر ماحول میں گندی ہوا کو فلٹر کر کے آپ کو سانس لینے کے لیے صاف ستھری ہوا فراہم کرتی ہے۔ 
فوٹو گیز میگ

ڈیوائس ہر ماحول میں گندی ہوا کو فلٹر کر کے آپ کو سانس لینے کے لیے صاف ستھری ہوا فراہم کرتی ہے۔ فوٹو گیز میگ

کیلی فورنیا: اس دور میں فضائی آلودگی انتہائی بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے ہم ایک تعفن زدہ ماحول میں سانس لینے پر مجبور ہیں اور اکثر جگہوں پر تو تمباکو نوشی کے دھوئیں کی وجہ سے صورت حال کچھ زیادہ ہی تشویش ناک ہے جہاں عام افراد غیر ارادی طور پر تمباکو کے دھوئیں کو اپنے پھیپھڑوں میں منتقل کر رہے ہوتے ہیں تاہم اب ایک ایسی ڈیوائس تیار کرلی گئی ہے جس فضائی آلودگی کو صاف کرے گی۔

امریکی ماہرین نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو ہر ماحول میں گندی ہوا کو فلٹر کر کے آپ کو سانس لینے کے لیے صاف ستھری ہوا فراہم کرتی ہے۔ یہ چھوٹی سی ڈیوائس تاروں کے بغیر اور انتہائی کم وزن کی حامل ہے جسے کہیں بھی ساتھ لے جایا جاسکتا ہے اور سامنے رکھ کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس ڈیوائس کو وِنڈ کا نام دیا گیا ہے جو کہ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔ اس کے کامیاب تجربے کے بعد اسے اسی سال کے اختتام تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا جب کہ اس کی قیمت 70 امریکی ڈالر ہو گی۔ وِنڈ میں ایک فلٹر نصب ہے جو کہ گندی ہوا کو جذب کر کے صاف کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس کی معیاد ختم ہونے پر اسے بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

عام طور پر یہ فلٹر 3 مہینے تک کام کر سکتا ہے لیکن فضائی آلودگی اس کی زندگی کو کم یا زیادہ بھی کرسکتی ہے۔ یہ ڈیوائس اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے تمام صورت حال سے باخبر رکھتی ہے اور ہر جگہ بتا سکتی ہے کہ فضا کتنی آلودہ ہے تو یہ ڈیوائس اسے کتنا صاف کر چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔