- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
اب بائیو میٹرک لاک کی مدد سے اپنے کمپیوٹر کی حفاظت یقینی بنائیں

جلد ہی بائیو میٹرک اسکینر ڈیوائس سے آپ اپنے کمپیوٹر کو صرف انگلی سے لاگ ان کرسکیں گے۔ فوٹو؛ فائل
امریکا: جلد ایک ایسی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس اسکینر ڈیوائس دستیاب ہو گی جسے یو ایس بی کیبل کے ذریعے کسی بھی کمپیوٹر سے منسلک کر کے اسے فنگر پرنٹس کے ذریعے لاگ ان کیا جا سکے گا۔
پاس ورڈ کے ذریعے کمپیوٹر کو لاک کرنا تو ایک عام سی بات ہے اور پاس ورڈ کے چوری ہو جانے کی صورت میں اس کی افادیت ختم ہو جاتی ہے۔ اس مسئلے کا مستقل حل بائیو میٹرک لاگ ان کی صورت میں موجود ہے جس میں کمپیوٹر پاس ورڈ کی بجائے فنگر پرنٹس کے ذریعے لاک کیا جاتا ہے اس طرح کسی کمپیوٹر کو صرف اس کا مالک ہی کھول سکتا ہے۔
بائیو میٹرک لاگ ان کی سہولت آج کل کے جدید لیپ ٹاپ میں عام دستیاب ہے لیکن لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد اس سہولت سے محروم ہے کیونکہ صرف اس نئے فیچر کو حاصل کرنے کے لیے وہ اپنا پرانا لیپ ٹاپ چھوڑ کر نیا نہیں خرید سکتے۔ اس کے علاوہ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے تو ایسی کوئی سہولت سرے سے موجود ہی نہیں۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کمپیوٹر مصنوعات بنانے والی مشہور کمپنی سائی نیپٹکس ایک چھوٹی سی پورٹ ایبل بائیو میٹرک اسکینر ڈیوائس تیار کر رہی ہے۔ یہ ڈیوائس یو ایس بی کیبل کے ذریعے کسی بھی کمپیوٹر سے چاہے وہ لیپ ٹاپ ہو یا ڈیسک ٹاپ کے ساتھ منسلک کی جا سکے گی۔ اس بائیو میٹرک فنگر پرنٹس اسکینر کی مدد سے کمپیوٹر کو اپنی انگلی سے اَن لاک کیا جا سکے گا۔
اس اسکینر کو صرف کمپیوٹر کھولنے تک محدود نہیں رکھا جاسکتا کیونکہ مائیکروسافٹ کے اکاؤنٹس بھی فنگر پرنٹس اسکینر کے ذریعے لاگ ان کیے جاسکتے ہیں اور مستقبل میں دیگر اکاؤنٹس جیسے کہ فیس بک اور جی میل وغیرہ بھی اس سہولت کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح صارفین کو اپنے اکاؤنٹس اور ذاتی ڈیٹا کی یقینی حفاظت حاصل ہو جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔