وزیراعظم کی وزارت پانی و بجلی کو سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  پير 6 جون 2016
پی ایم ہاؤس لوڈ لوڈ شیڈنگ کے اوقات سختی سے مانیٹر کرے، وزیراعظم کی ہدایت. فوٹو: فائل

پی ایم ہاؤس لوڈ لوڈ شیڈنگ کے اوقات سختی سے مانیٹر کرے، وزیراعظم کی ہدایت. فوٹو: فائل

لندن: وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو رمضان المبارک کے مہینے میں سحروافطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماہ مبارک کے دوران شہروں اور دیہات میں یکساں بجلی فراہم کی جائے اور عوام کو سحرو افطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کو ہدایت کی ہے کہ لوڈ لوڈ شیڈنگ کے اوقات سختی سے مانیٹر کئے جائیں اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے بروقت ہدایات جاری کی جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔