خوشاب میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک، پولیس

ویب ڈیسک  پير 6 جون 2016
ملزم کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، کلاشنکوفیں، بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں، پولیس ، فوٹو؛ فائل

ملزم کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، کلاشنکوفیں، بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں، پولیس ، فوٹو؛ فائل

لاہور: خوشاب میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خوشاب کے علاقے میں دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاںموجود کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی جو کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے اور اس نے نوشہرہ کے قریب پناہ لے رکھی تھی جب کہ ملزم کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، کلاشنکوفیں، بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔