شاہد نذیرکی مائیکل جیکسن کی یاد میں وڈیوریلیز

شوبز رپورٹر  منگل 7 جون 2016
لیجنڈ باکسر محمد علی کو بھی ٹربیوٹ پیش کرنے کے لیے نغمہ تیارکروں گا،گلوکار ۔  فوٹو : ریاض احمد

لیجنڈ باکسر محمد علی کو بھی ٹربیوٹ پیش کرنے کے لیے نغمہ تیارکروں گا،گلوکار ۔ فوٹو : ریاض احمد

 لاہور:  ون پاؤنڈ فش سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار شاہد نذیر نے آنجہانی مائیکل جیکسن کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وڈیوریلیزکردی۔ 

وڈیوکی لانچنگ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ہوئی جس میں گلوکارطارق طافو، ہدایتکار شاہد ظہور، خالق چشتی،گلوکارہ الفت مہتاب بھٹی ، نغمانہ چوہدری ،ہنی چوہدری اوردیگرافرادنے شرکت ک اس موقع پر شاہدنذیرکاکہناتھاکہ دنیا میں مائیکل جیکسن کو جوشہرت ملی وہ آج تک کسی اورفنکارکونصیب نہیں ہوئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس سال پاکستان کی طرف سے انھیں ٹربیوٹ پیش کرنے کے لیے گیت ریلیزکیاہے جس کی شاعری اورکمپوزیشن میری ہے ۔مستقبل میں عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کو بھی ٹربیوٹ پیش کرنے کے لیے ایک نغمہ تیارکروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔